نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے لیے چھ کروڑ ڈالر کی امداد

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی مملکت کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ امدادی رقم ماہانہ 2 کروڑ ڈالر کے پہلے سے کیے گئے اعلان پرعمل درآمد کا حصہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس رقم سے فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ فوری ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ رقم اگست، ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں کیلیے دی گئی ہے۔ادھر جمہوریہ مصرمیں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر اسامہ بن احمد نقلی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی سیاسی، اقتصادی اور انسانی شعبوں میں امداد جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل