آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

شام میں کشیدگی کے بعد پہلی بار اسرائیلی وزیراعظم کی روسی صدرسے ملاقات

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور روسی صدر ولادی میر پوتین نے پیرس میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر ملاقات کی۔ چند ماہ قبل شام میں روس کا ایک جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد اسرائیل اور روس کے درمیان کیشدگی پائی جا رہی ہے اور اس واقعے کے بعد دونوں رہ نماؤں کی یہ پہلی ملاقات ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے اس ملاقات کو انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیاہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیرس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پوتین کے ساتھ ہونے والی ملاقات بہت مفید رہی۔ تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔خیال رہے کہ اسرائیل اور روس کے درمیان 17 ستمبر کو اس وقت تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جس میں 15 روسی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ فوجی طیارہ غلطی سیشامی فوج نے مار گرایا تھا مگر روس نے اس حادثے کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی تھی کیونکہ شامی فوج نے اسے اسرائیل کا جنگی جہاز سمجھ کو نشانہ بنایا تھا۔اس واقعے کے بعد روس نے شام کو جدید ترین فضائی دفاع نظام ایس 300فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جس پر اسرائیل کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

مزید خبر یں

تہران (نیوز ڈیسک)ایران نے ترکی کے ایک وزیر کے اس بیان کی تردید کر دی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے ساتھ مل کر ممنوعہ تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہا ہے اس سے قبل ترک وزیر داخلہ ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل احمد الجبیر نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گذشتہ جمعہ کو دو مساجد میں نمازیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر دفاع پیٹرک شاناھن نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوج کی تعداد میں کمی کے منصوبے پرکام جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار اپنی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کیا۔ایک بیان میں ... تفصیل