وفاقی حکومت کا طیاروں کے حادثات کی تفتیش کیلئے نیا بورڈ بنا نے کا فیصلہ              بلوچستان ،سنجاوی میں لیویز چوکی پر حملہ،6اہلکار شہید       
تازہ تر ین

احمدی نژاد کا مقرب سابق ایرانی وزیر کرپشن کے الزام میں گرفتار

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) پولیس نے سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے ایک قریبی ساتھی اور سابق وزیر پرویز کاظمی کو مالی خورد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرویز کاظمی کو گرفتاری کے بعد تہران کی افیین جیل منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ پرویز کاظمی سابق صدر محمود احمدی نڑاد کیدور حکومت میں کابینہ کیرکن، سرمایہ بنک کے چیئرمین اور سیکرٹریٹ فنڈ کے بھی رکن تھے۔

احمدی نڑاد کے مقرب ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے پرویز کاظمی کی گرفتاری کی سرکاری طورپر تصدیق نہیں کی مگر انہیں گرفتار کرنے کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔کاظمی احمدی نڑاد کے دور میں رفاع عامہ اور سوشل سیکیورٹی کے وزیر رہ چکے ہیں۔ادھر ایران کی ایک عدالت نے احمدی نڑاد کے مقرب ساتھیوں حمید بقائی اور اسفند یار مشائی کو قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان پر بھی کرپشن اور مالی بدعنوانی کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب سابق صدر احمدی نڑاد نے حکومت کی طرف سے عاید کردہ الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے گرفتار ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر ماحولیات مائیکل گَوو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹریزا مے کی بریگزٹ ڈیل پر لندن کی پارلیمان میں رائے شماری جنتی جلد ہو گی، اتنا ہی بہتر ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کی نجی فضائی کمپنی آسمان کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے چھ افراد سمیت تمام سوار66افرادہلاک ہوگئے ،مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یسوج جا رہا تھاکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثے کے مقام ہیلی ... تفصیل

تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی اقتصادی پریشانیوں کا سبب امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے قدرتی گیس کے ایک بڑے فیلڈ کے افتتاح کی تقریب میں کہا کہ حکومت اور نجی شعبہ ... تفصیل