وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

سری لنکا کے صدر نے اراکین پارلیمنٹ کے اختیار پر قبضہ کیا ہے، اسپیکرکی تنقید

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک)سری لنکا کی تحلیل شدہ پارلیمنٹ کے اسپیکر کارْو جے سوریا نے ملکی صدر میتھری پالا سری سینا پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کے حقوق کو غصب کیا ہے اور سرکاری ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ صدر کے غیرقانونی احکامات کو ماننے سے گریز کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی تحلیل شدہ پارلیمنٹ کے اسپیکر کارْو جے سوریا نے ملکی صدر میتھری پالا سری سینا پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کے حقوق کو غصب کیا ہے،میری سرکاری ملازمین سے درخواست ہے کہ وہ صدر کے غیرقانونی احکامات کو ماننے سے گریز کریں۔ سری لنکا میں سیاسی بحران نے اْس وقت نئی صورت اختیار کی جب صدر نے نو نومبر کی شام پارلیمنٹ برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد نئے قبل از وقت الیکشن اگلے برس پانچ جنوری کو منعقد کرائے جائیں گے۔ صدر کے پارلیمان تحلیل کرنے کے اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل