وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

اسرائیلی فوج کے حملے میں مقامی حماس کمانڈرسمیت سات فلسطینی شہید

مقبوضہ غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطین کے شورش زدہ علاقے میں چند روز کشیدگی میں معمولی کمی کے بعد گذشتہ شام اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے کم سے کم سات فلسطینی شہید کردئیے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر 7 راکٹ داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اندر داخل ہو کرحماس کے ایک لیڈر کو پکڑنے کے لیے کارروائی کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔جھڑپ اور اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں سات فلسطینیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق دفاعی شیلڈآئرن ڈوم نے غزہ سے داغے دو راکٹ فضاء میں تباہ کردئیے۔

غزہ کی پٹی میں تازہ کشیدگی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نینت یاھو اپنا فرانس کا دورہ مختصر کرکے واپس آگئے ہیں۔ اسرائیل کے غزہ کی سرحد کے قریب واقع یہودی کالونیوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور بم باری سے مشرقی خان یونس میں سات فلسطینی مارے گئے۔

فلسینی وزارت صحت نے بھی سات فلسطینی شہریوں کے شہید کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے دور کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہناتھا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اس پر حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے شدید فائرنگ کی تاہم اس کارروائی میں اسرائیلی فوج کے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل