آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

حدیدہ پرقبضے کے لیے فورسز حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی،61افرادہلاک

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمنی بندرگاہی شہر حدیدہ میں حکومتی فورسز اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ اس شہر پر قبضے کی لڑائی میں اب تک کم از کم 61 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ درجنوں کو زخمی حالت میں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحیرہ احمر کے کنارے پر واقع اس شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 43 حوثی باغیوں کی ہلاکت کی جبکہ گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران شہریوں اورجنگجوؤں سمیت اب تک 61افرادلقہ اجل بن چکے ہیں، جب کہ صدر منصور ہادی کے حامی نو جنگجو بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شیعہ باغی زخمی ہونے والے جنگجوؤں کو صنعا اور اِب شہروں میں منتقل کر رہے ہیں۔اس وقت الحدیدہ میں گلی کوچوں میں یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

عرب اتحادی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حوثیوں کے زیرتسلط علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جا رہی ہے۔ شہر کے جنوبی حصے میں الحدیدہ یونیورسٹی کے اطراف میں گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں جب کہ الثورہ اسپتال اور مشرق میں 22 مئی کے مقامات پر خون ریز تصادم کی خبریں آ رہی ہیں۔درایں اثناء الحدیدہ میں حوثی لیڈر شپ خوف کا شکار ہے اور باغیوں کی صفوں میں تیزی کے ساتھ پھوٹ پڑ رہی ہے۔ اس بار نچلی صفوں کے بجائے حوثیوں کی اعلیٰ قیادت مں حرف ہونے کی تیاریاں کررہی ہے۔ حوثیوں کو یہ مشکل ایک ایسے وقت میں درپیش ہے جب دوسری جانب محاذ جنگ پر انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ذرائع کے مطابق حوثی لیڈر شپ اس وقت سخت خوف اور دباؤ میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے اہم حوثی عناصر حکومت کے ساتھ ملنے لگے ہیں۔ حوثیوں کی صفوں میں پھوٹ اوربغاوت روکنے کے لیے اہم شخصیات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ حوثی حکومت کا وزیر مواصلات عبدالسلام الجابر، نائب وزیر تعلیم عبداللہ الحامدی اور وزیر خارجہ ھشام شرف حوثیوں سے منحرف ہونے کے بعد سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبر یں

تہران (نیوز ڈیسک)ایران نے ترکی کے ایک وزیر کے اس بیان کی تردید کر دی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے ساتھ مل کر ممنوعہ تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہا ہے اس سے قبل ترک وزیر داخلہ ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل احمد الجبیر نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گذشتہ جمعہ کو دو مساجد میں نمازیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر دفاع پیٹرک شاناھن نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوج کی تعداد میں کمی کے منصوبے پرکام جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار اپنی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کیا۔ایک بیان میں ... تفصیل