نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

کوریائی ملکوں کے تعلقات ایک قدم اورآگے،سرحدی چوکیوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا

پیانگ یانگ(انٹرنیشنل ڈیسک)شمالی و جنوبی کوریا نے اپنی سرحدوں پر قائم انتہائی مضبوط دفاعی فوجی چوکیوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ان فوجی چوکیوں کو مسمار کرنا اکتوبر میں کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت فریقین اپنے اپنے علاقوں میں تعمیر کی گئی دس دس جدید فوجی چوکیوں کو مسمار کر دیں گے۔ جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی کے مطابق تقریباً ڈھائی سو کلومیٹر لمبی سرحد پر جنوبی کوریا کی ایسی ساٹھ فوجی چوکیاں رہ گئی ہیں جب کہ شمالی کوریا کی بقیہ چوکیوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے زائد ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی حصے کی عوام کے لیے جذبہ خیرسگالی کے تحت دو سو ٹن سنگترے روانہ کیے ہیں۔

مزید خبر یں

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک )جرمنی کی جانب سے مصر کو آبدوزوں کی فروخت کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے سیاسی حریفوں کے درمیان نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم ... تفصیل

کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک)وسط مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد کے وحشیانہ حملے کے بعد جس طرح نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے اس معاملے کو ہینڈل کرنے کی کوشش ہے اس نے مسلمانوں کے دلوں ... تفصیل

بماکو (نیوز ڈیسک)مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاﺅں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاکتوں میں ... تفصیل