ملک بھر میں سونا 150روپے فی تولہ مہنگا              نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری،ہفتے میں رپورٹ طلب              قیادت کےخلاف نیب کی متوقع کارروائیاں ،پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ              بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام              سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی              آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

یمن میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بغاوت سے زیادہ خطرناک ہے، منحرف حوثی وزیر

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)حوثی ملیشیا کی نام نہاد حکومت سے منحرف ہونے والے وزیر اطلاعات عبدالسلام جابر نے یمن کی آئینی حکومت اور فورسز کی صفوں میں شامل ہونے پر مسرّت کا اظہار کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مططابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں جابر نے کہا کہ ہم یمنی حکومت کے شکر گزار ہیں جس کی کوششوں کی بدولت ہم صنعاء سے عدن اور عدن سے ریاض پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔جابر کے مطابق21 ستمبر 2014ء کو حوثی باغیوں کی جانب سے آئینی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے یمن کو کریک ڈاؤن اور وحشیانہ کارستانیوں کا سامنا ہے۔ اس دوران یمنی عوام کو شدید ذلت آمیز برتاؤ کا نشانہ بنایا گیا۔ درحقیقت یمن میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بغاوت سے زیادہ خطرناک ہے۔منحرف وزیر کے مطابق بغاوت کے بعد ریاستی ادارے اور اختیارات ایسے گروپوں کے ہاتھوں میں چلے گئے جن کا ایجنڈا کسی طور بھی یمن کے لوگوں اور ملک کی تاریخ اور روایتوں سے میل نہیں رکھتا۔جابر نے باور کرایا کہ حوثی باغی اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عرب اتحاد میں شامل ممالک جن میں سعودی عرب اور امارات سرفہرست ہے، ان کی پیش کی جانے والی امداد کے باعث یمن ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا۔

منحرف وزیر نے باغیوں کی حکومت میں اپنے ساتھیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد آئینی حکومت کی فورسز کے ساتھ مل جائیں۔جابر کے مطابق حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں خاص طور پر بغاوت کے مخالف عناصر کے خلاف انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا ارتکاب ہو رہا ہے ، ایسے ہزاروں صحافی ہیں جن کی مدد نہیں کی جا سکی۔منحرف وزیر کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے ریاستی اداروں کو من مانی کارستانیوں اور اقربا پروری کے سبب برباد کر دیا ہے۔ یہ لوگ مذہب کے نام پر بچوں کو جنگ میں جھونک رہے ہیں جب کہ دین ایسے لوگوں سے براء ت کا اظہار کرتا ہے۔جابر کے مطابق حوثیوں کو میڈیا کے حوالے سے بڑی قدرت حاصل ہے اور ان کی سائبر ٹیم خطّے میں پروپیگنڈا پھیلانے میں بھرپور طریقے سے مصروف عمل ہے۔ایران کے حوالے سے جابر نے کہا کہ حوثیوں کو خطّے کی ایک بڑی طاقت کی سپورٹ حاصل ہے۔ جابر کے مطابق وہ آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید انکشافات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے اندر زبردست قسم کا خلفشار پایا جاتا ہے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی اقتصادی پریشانیوں کا سبب امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے قدرتی گیس کے ایک بڑے فیلڈ کے افتتاح کی تقریب میں کہا کہ حکومت اور نجی شعبہ ... تفصیل

ویلنگٹن(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر میڈیا کی تنقید سے ٹرمپ برہم ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں والا میڈیا نیوزی لینڈ حملوں پر ... تفصیل

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک) سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی فضا ابھی تک سوگوار ہے، پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، وزیراعظم جیسنڈا نے اسلام علیکم کہا، اجلاس میں بہادر پاکستانی شہری نعیم رشید کوبھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پارلیمنٹ ... تفصیل