دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

غزہ سے راکٹ حملے میں دو اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی،صیہونی فوج کی جوابی کارروائی

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی جارحیت کے بعد جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملے کیے جس کے نتیجے میں کم سے کم دو صہیونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ادھر دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 8 مقامات پر بمباری کی اور سرکاری املاک کو نشانہ بناتے ہوئے کئی عمارتیں مکمل طورپر تباہ کر دیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق غزہ سے داغا گیا ایک راکٹ جنوبی اسرائیل کے شہر عسقلان میں ایک مکان پر جا گرا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو صہیونی ہلاک ہوگئے۔ادھر دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 8 مقامات پر بمباری کی اور سرکاری املاک کو نشانہ بناتے ہوئے کئی عمارتیں مکمل طورپر تباہ کر دیں۔غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھی تو اسرائیل کے تمام شہروں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔

غزہ میں حماس کی حکومت کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں دو فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں جب کہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے مطابق مارے جانے والے دونوں افراد اس کے جنگجو تھے۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی سے مسلسل داغے جانے والے راکٹ حملوں میں بڑی تعداد میں صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔

قابض فوج کے مطابق غزہ سے 200 سے زاید راکٹ فائر کیے گئے۔اسرائیلی ٹی وی چینلوں کے مطابق غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک مارٹر گولہ اسرائیلی بس پر جا گر جس کے نتیجے میں بس میں سوار متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل