کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

امام کی دیر سے آمد پر حرم میں مغرب کی نماز میں 18منٹ کی تاخیر

مکہ مکرمہ(انٹرنیشنل ڈیسک)مسجد الحرام میں پیر کو مغرب کی نماز 18منٹ تاخیر سے شروع کی گئی۔مغرب کی نماز پڑھانے کیلئے مقررہ امام تاخیر سے پہنچے تھے۔موذن ان کے انتظار میں رہے۔ اسی دوران حرم شریف میں بھی نماز میں تاخیر کے باعث ہرطرف ہلچل پھیل گئی ۔ زائرین کے حلقوں میں اس حوالے سے 2کہانیاں گردش کرنے لگیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق پہلی کہانی یہ تھی کہ مقررہ امام اچانک بیمار ہوجانے کے باعث مقررہ وقت پر مسجد الحرام نہیں پہنچ سکے۔ اس پر انتظامیہ کے عہدیداروں نے متبادل امام کو رابطہ کرکے طلب کیا تب جاکر مغرب کی نماز کیلئے جماعت کھڑی ہوئی۔

دوسری کہانی یہ گردش کرتی رہی کہ دواماموں میں سے ہر ایک کو یہ غلط فہمی ہوگئی کہ مغرب کی نماز فلاں صاحب پڑھائیں گے جبکہ دوسرے امام صاحب پہلے امام کی بابت اسی طرح کا خیال کرتے رہے۔مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ترجمان کا موبائل بند ہونے کے باعث حقیقت حال ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔

مزید خبر یں

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل

جنیوا (نیوزڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان معنی خیز مذاکرات کے لیے امید کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز ... تفصیل