اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

سپریم کورٹ سے بحال شدی لنکن پارلیمنٹ کا نئے وزیراعظم پر عدم اعتماد

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک)سری لنکا کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم راجا پاکشے کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کر لی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اجلاس سپریم کورٹ کی جانب سے ایک حکم کی روشنی میں اسپیکر نے طلب کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے ایک مختصر حکم پر بحال کی گئی سری لنکا کی پارلیمنٹ نے نئے وزیراعظم مہندا راجا پاکشے کے خلاف بدھ کے روز تحریک عدم اعتماد منظور کر لی ہے۔

یہ قرارداد اقلیتی پارٹی پیپلز لبریشن فرنٹ نے پیش کی تھی۔ سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے سابق صدر راجا پاکشے کو گزشتہ ماہ وزیر اعظم مقرر کر دیا تھا۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ آیا سیاسی بحران میں کمی ہوئی ہے۔پارلیمان میں منظور ہونے والی اس تحریک کے بعد راجا پاکشے کو اپنے منصب سے یقینی طور پر مستعفی ہونا پڑے گا۔ اس عدم اعتماد کے بعد پاکشے کی تشکیل شدہ کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی۔

راجا پاکشے کی کابینہ کے ایک وزیر نے اجلاس اور عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ یہ پارلیمانی روایات کے منافی ہے اور اس باعث عدم اعتماد بھی غیرقانونی ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم رانیل وکرمے سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے اراکین نے پارلیمانی فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ ایک رکن پارلیمان نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کی منظوری سے جمہوریت کو استحکام حاصل ہوا ہے۔ یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے رانیل وکرمے سنگھے نے منصبِ وزارت عظمیٰ سے اپنی برطرفی اور راجا پاکشے کی تعیناتی کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کی جانب سے ترمیم شدہ معاہدہ ایک مرتبہ پھر مسترد ہونے کی صورت میں برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے اخراج ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں ... تفصیل

موصل(نیوز ڈیسک)شمالی عراقی شہر موصل کے قریب ایک کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اکہتر ہو گئی ۔دریائے دجلہ میں ڈوبنے والی اس کشتی پر سوار پینتالیس افراد کو بچا لیا گیا، جن میں انیس بچے بھی شامل ہیں۔ یہ افراد ... تفصیل

صنعاء(نیوز ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپو نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغی صرف ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اور پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کے لیے قائم کردہ القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل سلیمانی کے اشاروںپر ناچ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی ... تفصیل