پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

وسطی امریکا سے آنے والے تارکین وطن کا پہلا گروپ امریکی سرحد پر پہنچ گیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)وسطی امریکی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کا پہلا گروپ میکسیکو کے راستے سفر کر کے امریکی سرحد پر پہنچ گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قریب 20 افراد نے تیخوانا اور سان ڈیگو کی سرحد پر لگی باڑ کو عبور کیا تاہم پھر میکسیکو کے علاقے میں واپس چلے گئے۔

اس موقع پر امریکی سرحدی گارڈز نے کوئی مداخلت نہیں کی۔ یہ افراد ان پانچ ہزار تارکین وطن کا حصہ ہیں جو کاروان کی شکل میں امریکا کی طرف بڑھ رہے ہیں اور جن کا تعلق ہنڈوراس، گوئٹے مالا اور ایل سلواڈور سے ہے۔ یہ افراد اپنے ملکوں میں غربت، بد امنی اور تشدد سے بچنے کے لیے امریکا پہنچنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے سیاسی پناہ کے قواعد سخت کر دئیے ہیں۔

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل