وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

کیلیفورنیا میں آتشزدگی، مزید سات افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتیں 52 ہوگئیں

fire in californea

کیلی فورنیا (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ کئی گھروں کو جلا کر خاک کردیا اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق کیلیفورنیا میں تین مقامات پر جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جس نے شہری آبادی کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے، تیز ہواؤں کے باعث فائر فائٹنگ عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو عملے کو شمالی علاقے سے گزشتہ روز 6 اور آج مزید سات افراد کی لاشیں مل گئیں جس کے بعد ریاست بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ کیمپ فائر کی آگ ایک لاکھ 17 ہزار ایکڑ تک پھیلی ہوئی ہے جس کی لپیٹ میں آ کر 7 ہزار عمارتیں اور مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔کیمپ فائر کو ریاست کی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا جا رہا ہے جب کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات بھی جاری ہے۔

کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات و فائر پروٹیکشن کے مطابق جمعرات 8 نومبر کو پیراڈائز ٹاؤن میں لگنے والی آگ نے اب تک ایک لاکھ 9 ہزار ایکڑ سے زائد علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 6 ہزار 400 سے زائد رہائشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل