ملک بھر میں سونا 150روپے فی تولہ مہنگا              نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری،ہفتے میں رپورٹ طلب              قیادت کےخلاف نیب کی متوقع کارروائیاں ،پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ              بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام              سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی              آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

غزہ میں کشیدگی باعث تشویش، اسرائیل حملے فورا بند کرے، مصر

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)مصر نے غزہ کی پٹی میں تازہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر حملے فورا بند کرنے پر زور دیا ہے۔ مصری حکومت نے کہاہے کہ فلسطینی علاقے غزہ میں جانی نقصان باعث تشویش ہے اور اس کے نتیجے میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق مصری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں حملے جاری رہنے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔ فلسطینی مزاحمت کار اور اسرائیل دونوں تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے پر حملے روک دیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے خلاف تمام عسکری اقدامات روک دے۔ تشدد کا سلسلہ بند کرے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

مصری حکومت کا کہنا تھاکہ فلسطینی اراضی میں ایسا کوئی بھی اقدام جو انسانی صورت حال کو بگاڑنے کا موجب بنے قابل قبول نہیں۔ بار بار کی کشیدگی اور ایک دوسرے پرحملے فلسطینی قوم کے آئینی حقوق کے لیے جاری پرامن کوششوں کو نقصان پہنچا رہیہیں۔ مصری حکومت نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔خیال رہے کہ اتوار کے روز اسرائیل کی اسپیشل فورس نے غزہ میں گھس کر حماس کے ایک اہم جنگجو کمانڈر سمیت متعدد فلسطینی قتل کردیے تھے۔ اس کے بعد گذشتہ دو روز سے اسرائیلی فوج غزہ پر مسلسل فضائی حملے کر رہی ہے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی اقتصادی پریشانیوں کا سبب امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے قدرتی گیس کے ایک بڑے فیلڈ کے افتتاح کی تقریب میں کہا کہ حکومت اور نجی شعبہ ... تفصیل

ویلنگٹن(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر میڈیا کی تنقید سے ٹرمپ برہم ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں والا میڈیا نیوزی لینڈ حملوں پر ... تفصیل

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک) سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی فضا ابھی تک سوگوار ہے، پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، وزیراعظم جیسنڈا نے اسلام علیکم کہا، اجلاس میں بہادر پاکستانی شہری نعیم رشید کوبھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پارلیمنٹ ... تفصیل