برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

غزہ میں حماس سے جنگ بندی پراسرائیلی حکمراں اتحاد میں شدید اختلافات

مقبوضہ غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطین میں غزہ کے علاقے میں دو روز کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں کے بعد حماس اور اسرائیل میں مصر کی ثالثی سے طے پائی جنگ بندی پرصہیونی ریاست کے حکمراں اتحاد میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کرنے پرلایبرمین نے اپنی جماعت یسرائیل بیتونوں نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لائبرمین اب حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے۔ اس کے علاوہ حکومت کی ایک اور اتحادی اور وزیرتعلیم نفتالی بینیت کی جماعت جیوش مو نے غزہ میں مظاہرین سے نمٹنے کے طریقے اورغزہ میں جنگ بندی پر اختلاف کرتے ہوئے نیتن یاھو سے الگ ہونے کا عندیہ دیا ہے۔بینیت کی طرف سے سبکدوش وزیر دفاع آوی گیڈور لایبرمین پر الزام عاید کیا گیا کہ انہوں نے غزہ کی سرحد پر جاری فلسطینیوں کے پرتشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے کافی اقدامات نہیں کئے جب کہ خود لائبرمین غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور تنظیم کو کاری ضرب لگانے کے حامی ہیں۔انھوں نے جنگ بندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جلد سے جلد نئے انتخابات کے لیے کسی تاریخ پر متفق ہوجانا چاہیے۔وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی کو قبول کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے اور کہا کہ ہنگامی صورت حال میں دشمن سے پوشیدہ رکھی جانے والی ہر بات ہمیشہ عوام کے سامنے نہیں لائی جا سکتی۔انھوں نے اسرائیل کے بانی لیڈر بن گورین کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دشمن نے جنگ بندی کی مانگ کی تھی اور وہ جانتے ہیں کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا تھا۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل