خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

برطانوی کابینہ نے منظوری دیدی،یورپ کا بریگزٹ میں فیصلہ کن پیشرفت کا دعویٰ

لندن/برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)یورپی یونین کے مرکزی مذاکرات کار میشیل بارنیے نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاہدے میں فیصلہ کن پیش رفت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارنیے نے کہا کہ معاہدے کا 585 صفحات کا مسودہ مذاکرات کو انجام تک لے جانے والا کلیدی قدم ہے۔

انھوں نے کہا کہ معاہدے میں ایسی شرائط رکھی گئی ہیں جن کے تحت آئرلینڈ کے ساتھ سخت سرحد سے بچا جائے گا۔ایک طرف تو برطانیہ کا یورپی یونین سے منظم طریقے سے اخراج کو فیصلہ کن قدم قرار دیا جا رہا ہے، لیکن دوسری طرف یورپین یونین کے 27 ملکوں کے رہنماؤں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ اس معاہدے کو منظور کیا جائے یا نہیں۔یورپی یونین کے مرکزی مذاکرات کار نے کہا کہ یہ دونوں اطراف کے مفاد میں ہے۔ تاہم بریگزٹ کے نمایاں حامی جیکب ریس موگ نے اسے سڑا ہوا معاہدہ قرار دیا ہے۔585 صفحات پر مبنی یہ مجوزہ معاہدہ شائع کر دیا گیا ہے اور اس کا مختصر ورڑن بھی جاری کیا گیا ہے۔

اس میں برطانیہ اور یورپی یونین کے مستقبل کے روابط کے بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں۔یورپی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے حوالے رہنما گاے ورہوفسٹاڈ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ بریگزٹ کو ممکن بنائے گا، برطانیہ اور یورپ یونین کے قریبی رشتے کو قائم رکھے گا، شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے گا اور آئرلینڈ کے لیے ایک سخت تر سرحد نہیں ہونے دے گا۔اس سے قبل وزیراعظم ٹریزا مے نے کہا کہ ان کی کابینہ نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی یعنی بریگزٹ کے حوالے سے ایک مجوزہ معاہدے کی حمایت کر دی ہے۔وزیراعظم نے یہ اعلان پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے ایک کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے عمل کے سلسلے میں یہ ایک فیصلہ کن قدم ہے اور آئندہ چند روز میں معاہدہ حمتی طور پر طے کر لیا جائے گا۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل