ساہیوال ، کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، تین بچے زخمی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

اسرائیلی فوج کی فائربندی کے چند گھٹنے بعد فائرنگ ، غزہ میں ماہی گیر شہید

مقبوضہ غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دو روزہ کشیدگی کے بعد مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی عارضی جنگ بندی کچھ ہی دیر بعد اسرائیل کی طرف سے اس وقت توڑ دی گئی جب قابض فوج نے غزہ کے سمندر میں ایک فلسطینی ماہی گیر کو گولیاں مار کرقتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپوں بالخصوص حماس کے ساتھ جنگ بندی میں عجلت کا مظاہرہ کرنے پر وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو سیاسی حلقوں میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ دوسری جانب غزہ کی سرحد پر آباد یہودیوں نے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے اور مطالبہ کیا کہ وہ حماس کو کاری ضرب لگانے سے قبل کسی قسم کی جنگ بندی نہ کرے۔مصرکی جانب سے فریقین کے درمیان کرائی گئی جنگ بندی کا فلسطینی تنظیموں نے خیر مقدم کیاہے۔ ایک مشترکہ بیان میں فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کا کہناتھا کہ اگر اسرائیل نے دوبارہ بمباری نہ کی تو وہ راکٹ حملے نہیں کریں گے تاہم جنگ بندی پر قائم رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ اسرائیلی پالیسی کو دیکھ کر کیا جائیگا۔خیال رہے کہ گذشتہ تین روز میں غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں ایک درجن فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید خبر یں

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل

جنیوا (نیوزڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان معنی خیز مذاکرات کے لیے امید کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز ... تفصیل