دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

میلانیا سے تنازعے کے بعد صدر ٹرمپ کی مشیر کاتبادلہ کردیا گیا

donald trump

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)وائٹ ہاؤس میں تعینات قومی سلامتی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نائب مشیر میرا ریکارڈل نے خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ سے تنازعے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے بتایا کہ ریکارڈل وائٹ ہاؤس کی جگہ اب امریکی انتظامیہ میں ہی ایک نئی حیثیت میں کام کریں گی۔ تاہم انھوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ریکاڈل، امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے ساتھ افریقہ کے دورے پر تھیں جب ان دونوں کے تعلقات میں تلخی آئی۔میرا ریکارڈل کی عہدے سے علیحدگی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی میڈیا میں پہلے ہی یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں متعدد تبدیلیاں ہونے والی ہیں اور صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس چیف آف سٹاف جان کیلی یا پھر سیکرٹری داخلہ کرسٹن نیلسن کو ان کے عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل