کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

ایران میں انٹرنیٹ کی نگرانی کی ذمہ داری فوج کو دینے کے لیے قانون سازی

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ پرہونے والی سرگرمیوں اور ناپسندیدہ مواد کی نشاندہی کے لیے فوج کو استعمال کرنے کے لیے قانون سازی شروع کی گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایران میں انسانی حقوق مرکزنے کہاکہ اسے ایک آئینی بل کا مسودہ موصول ہوا ہے جسے پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس بل میں سفارش کی گئی ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی فوج کے حوالے کی جائے تاکہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ ملک میں جاری احتجاج کے لیے استعمال نہ کیے جاسکیں۔یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب ایرانی حکام نے ایسے کسی بھی قانون کی تیاری کی سختی سے تردید کی ہے، مگر انسانی حقوق کے کارکن اس بات پر مصرہیں کہ حکومت نے انٹر نیٹ کے مواد کی چھان بین اور اس میں پسندیدہ اور ناپسندیدہ کی نشاندہی کے لیے فوج کی ایک یونٹ کو ذمہ داری سونپنے کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ ایرانی عہدیداروں کی طرف سے اس کی تردید حقائق چھپانے کی کوشش ہے۔

مزید خبر یں

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کی جانب سے ترمیم شدہ معاہدہ ایک مرتبہ پھر مسترد ہونے کی صورت میں برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے اخراج ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں ... تفصیل