برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

یو اے ای نے اقوام متحدہ کی میزبانی میں سویڈن میں یمن امن مذاکرات کی حمایت کردی

ابوظہبی(انٹرنیشنل ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے سویڈن میں اس سال کے آخر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سویڈن میں مجوزہ امن مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ قبل از وقت بھی ان مذاکرات کے انعقاد کا حامی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم قبل از وقت بھی اقوام متحدہ کی نگرانی میں سویڈن میں مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یمنی حکومت کا حامی عرب اتحاد تمام فریقوں پر زور دے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعہ کو یمنی بحران پر بحث کے دوران میں سیاسی عمل کی بحالی کے لیے موقع سے فائد ہ اٹھائے ۔انور قرقاش نے مزید کہاکہ ہم اسی ہفتے ابوظبی میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل