وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

سعودی عرب میں موبائل استعمال پر900، بیلٹ کی خلاف ورزی 500ریال جرمانہ

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت میڈیا سینٹرکے ڈائریکٹر طلال الشلہوب نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پر جرمانہ 500ریال سے بڑھا کر 900ریال اور حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ 150ریال سے بڑھا کر 500ریال کر دیا گیا ۔

الشلھوب نے سعودی ٹی وی کو بتایا کہ بیلٹ نہ باندھنے اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پر جرمانے بڑھا دئیے گئے ہیں ۔ریاض ،مکہ اور مدینہ ریجنوں میں اس کا نفاذ ہو گا۔آئندہ اتوار سے خود کار نظام کے تحت مذکورہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جائیں گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موبائل کے استعمال اور بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانے اندرون شہر بھی ہوں گے اور بیرون شہر شاہراہوں پر بھی لاگو ہوں گے ۔ دونوں میں کوئی فرق نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جرمانوں میں اضافے کے بعد سے ٹریفک حادثات میں ایک تہائی حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ماضی میں حادثات کا تناسب18فیصد ، زخمی ہونیوالوں کا تناسب 25فیصد اور اموات کا تناسب 26فیصد تھا۔انہوں نے کہا کہ خود کار نظام کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں کا نظام متعارف کرانے کی بنیادی وجہ سلامتی کے عمل کو موثر بنانا ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک میں جو معیار ہے وہی مملکت میں بھی نافذ کیا جا رہا ہے ۔

مزید خبر یں

بماکو (نیوز ڈیسک)مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاﺅں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاکتوں میں ... تفصیل

پیرس(نیوز ڈیسک )فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے کہا ہے کہ شام میں انتہا پسند گروپ داعش کی نام نہاد ” خلافت“ کے سقوط سے فرانس میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کا نمایاں خطرہ بھی ختم ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ٹویٹر پر ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کانگریس رہنما راہول گاندھی گڑگاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی گڑ نامی گاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس ... تفصیل