لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

روہنگیاؤں کی میانمار واپسی کا فیصلہ واپس لیا جائے، ایمنسٹی کا مطالبہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار اور بنگلہ دیش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستِ رخائین واپس بھیجنے کا پروگرام ترک کریں، جس کے بارے میں اقوام متحدہ نے کہاہے کہ وہاں وہ ماورائے عدالت ہلاکتوں اور دیگر مظالم کی زد میں آسکتے ہیں، جس زیادتی کا ارتکاب میانمار کی فوج کرتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی نے کہا کہ روہنگیا برادری کی منظم واپسی، جس کا 15 نومبر سے آغاز ہونا ہے ایک ناعاقبت اندیشانہ قدم ہوگا، جس سے اْن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگا۔ایمنسٹی کے مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کے سربراہ، نکولس بکلان نے کہا کہ اِن خواتین، مرد اور بچوں کو میانمار کی فوج کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا، جب کہ اْن کی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ وہ اْنہی لوگوں کے رحم و کرم پر ہوں گے جنھوں نے اْن کے گھر بار نذر آتش کیے تھے اور اْنھیں گولیوں سے بھون ڈالا تھا، جس کی وجہ سے وہ وہاں سے بھاگ نکلنے پر مجبور ہوئے تھے۔

بنگلہ دیش نے اعلان کیا ہے کہ وہ سات لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین کو واپس بھیجنے پر تیار ہے، جو سال 2017 کے بعد اپنا ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے۔تاہم عالمی ادارے کے حقوقِ انسانی سے متعلق ادارے کی کمشنر، مشیل باشے نے ریاستِ رخائین لوٹنے والوں کے تحفظ کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا جب کہ ایمنسٹی نے کہا کہ یہ بات واضح نہیں آیا جن افراد کو بنگلہ دیش واپس بھجوانا چاہتا ہے وہ اس اقدام پر تیار ہیں۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل