پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

فوکس نیوز سمیت کئی نشریاتی اداروں کا سی این این کی حمایت کا اعلان

cnn

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)خبروں کے متعدد اداروں نے سی این این کے نمائندے جِم اکوسٹا کے وائٹ ہاؤس تک رسائی کے اجازت نامے کی منسوخی کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں اپنا وزن سی این این کے پلڑے میں ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

اِن میں مخالف نیوز نیٹ ورک کا چینل، فوکس نیوز بھی شامل ہے۔فوکس نیوز کے صدر جے ویلس نے ایک بیان میں کہا کہ وائٹ ہاؤس کو کور کرنے والے صحافیوں کو خفیہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ پاس کو ہتھیار کے طور پر ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہئے۔بقول اْن کے ایسا ہے کہ ہم میڈیا کی موجودگی کے حالیہ مواقع کے دوران صدر اور پریس دونوں ہی کی جانب سے مخالفانہ طرز عمل کو صرف نظر نہیں کر سکتے۔

ہم آزاد صحافت، امریکی عوام کو باخبر رکھنے کے لیے تقریبات تک رسائی اور برملا اظہار خیال کے حامی ہیں۔خبروں کی تنظیموں کے اتحاد نے جن میں بلوم برگ‘یو ایس اے ٹوڈے، دی ایسو سی ایٹڈ پریس اور دیگر ادارے شامل ہیں، ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا کہ فرینڈ آف دی کورٹ کی مختصر دستاویز دائر کی جائے گی، جس میں وائٹ ہاؤس کے خلاف سی این این کے مقدمے کی حمایت کی جائے گی۔

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل