نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے،امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے اور اسی لیے امریکا افغانستان اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کی پابندی کررہا ہے۔

ہم روس کو دیکھ رہے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ روسی حکومت کیا کررہی ہے، جہاں انہوں نے دنیا کے تنازعات کے حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا، یہ ان کا حق ہے کہ وہ ایسا کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن میں ہونے والی نیوز بریفنگ کے دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ہیتھر نوریٹ نے کہاک افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مشیر سفیر زلمے خلیل زاد خطے میں سفر کررہے ہیں جو ہمارے امن معاہدے کے ساتھ منسلک ہونے کو’ ظاہر کرتا ہے، اْمید کی جاتی ہے کہ ہم افغانوں کو سہولت فراہم کریں گے تاکہ طالبان کے ساتھ امن معاہدہ ہوسکے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکام طویل عرصے سے یہ بات کہہ رہے ہیں ہمیں افغان تنازع کے غیر عسکری حل کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، ان میں محکمہ دفاع بھی شامل ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد اپنا کام بہت تن دہی انجام دے رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ جب سے انہیں مذکورہ کام دیا گیا ہے وہ اپنا زیادہ وقت طیارے پر سفر کے دوران ہی گزارتے ہیں۔

یادرہے کہ افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مشیر زلمے خلیل زاد اس وقت خطے میں موجود ہیں جہاں وہ گزشتہ 17 سال سے جاری تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کے مشن پر ہیں جس میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔گزشتہ ہفتے امریکا کے تعلیمی ادارے براؤن یونیورسٹی نے رپورٹ کیا تھا کہ اکتوبر 2001 سے افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی بھی مارے گئے جن میں بیشتر فوجی اور ٹھیکیدار تھے۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران زلمے خلیل زاد کا اس خطے کا یہ تیسرا دورہ ہے جس میں انہوں نے افغانستان، پاکستان اور قطر کے حکام سے بات چیت کی تاکہ عسکریت پسندوں پر افغان حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاسکے اور ملک میں قائم امن ہوسکے۔ماسکو میں ہونے والی افغان امن کانفرنس سے متعلق ایک سوال کے جواب پر ترجمان نے کہا کہ ہم روس کو دیکھ رہے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ روسی حکومت کیا کررہی ہے، جہاں انہوں نے دنیا کے تنازعات کے حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا، یہ ان کا حق ہے کہ وہ ایسا کریں۔

مزید خبر یں

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے امریکی کانگرس میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے خلاصے میں کہاگیا ہے کہ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں روس کے ساتھ سازش نہیں کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس رپورٹ کے خلاصے ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک )جرمنی کی جانب سے مصر کو آبدوزوں کی فروخت کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے سیاسی حریفوں کے درمیان نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم ... تفصیل