وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

افغانستان میں شدید لڑائی کے بعد انسانی بحران سنگین ترہوگیا،اقوام متحدہ

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ افغانستان کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں سنگین لڑائی کے نتیجے میں انسانی بحرانی صورت حال شدید تر ہو گئی ہے۔عالمی ادارے نے لڑائی میں ملوث فریق پر زور دیا ہے کہ وہ شہری آبادی جو متاثرہ اضلاع سے نکلنا چاہتی ہے اْسے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومبر کے اوائل میں صوبہ ارزگان کے خاص ارزگان ضلعے میں طالبان کی اندرونی مخاصمانہ کارروائیاں چھڑ چکی ہیں۔

یہ وہ طالبان ہیں جنھیں مقامی پشتون برادریوں اور حکومت کی حامی شیعہ ہزارہ ملیشیاؤں کی حمایت حاصل ہے۔ یہ لڑائی ہمسایہ صوبہ غزنی کے جاغوری اور مالستان اضلاع کی جانب پھیل چکی ہے۔بیسیوں افغان سکیورٹی فورسز اور باغی عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں، اور ہفتے سے یہ تنازع سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، جس میں حکومت کی حامی افواج برَی حربی اور فضائی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں صورت حال بگڑ چکی ہے، جب کہ تحفظ کی تلاش میں متاثرہ اہل خانہ ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں۔

یہ تنازع مہلک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، جس میں فرقہ وارانہ تنازعات نے بدتر صورت اختیار کر لی ہے۔افغان سولینز کا بھی جانی نقصان ہوا ہے لیکن، اقوام متحدہ کے ادارے نے فوری طور پر اعداد و شمار نہیں بتائے۔ لڑائی کے علاقے سے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ نجی گھروں اور املاک کو نذر آتش کیا گیا ہے، جب کہ انسانی ہمدردی کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سویلین گاڑیوں کو یا تو چوری کیا گیا یا پھر بحقِ سرکار ضبط کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے نے اس بات کی جانب توجہ دلائی کہ جاغوری اور مالستان کو صوبائی دارالحکومت غزنی سے ملانے والی سڑکیں بند کردی گئی ہیں، جہاں لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جنھیں صحت کی سہولیتیں دستیاب نہیں ہیں، جب کہ خوراک، ایندھن اور ادویات کی فراہمی ختم ہو چکی ہے۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل