نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

سانپ گلے میں ڈال کر سیلفی بنوانا مہنگا پڑگیا،ڈسنے سے نوجوان ہلاک

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک شخص کو سانپ کے ساتھ سیلفی بنوانے کا شوق مہنگا پڑگیا، سانپ کے کاٹنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق آندھرا پردیش میں 24 سالہ جگدیش نے سپیرے سے سانپ لیا اور گلے میں ڈال کر سیلفی لینے کی کوشش کی، حالانکہ وہ سانپ کی گردن کو سختی سے پکڑے ہوئے تھا لیکن پھر بھی زرا سی غفلت پر سانپ کو موقع ملا اور اس کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔سانپ کے کاٹنے ہی جگدیش کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوگئے، اْسے فوری طور پر قریبی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا لیکن وہاں سانپ کے کاٹے کی دوا نہ ہونے پر 50کلو میٹر دور سری شہر منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ سپیرے نے اْسے بتایا تھا کہ میرے پاس سانپ کے کاٹے کا اثر زائل کرنے کی دوا ہے۔

مزید خبر یں

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک )جرمنی کی جانب سے مصر کو آبدوزوں کی فروخت کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے سیاسی حریفوں کے درمیان نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم ... تفصیل

کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک)وسط مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد کے وحشیانہ حملے کے بعد جس طرح نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے اس معاملے کو ہینڈل کرنے کی کوشش ہے اس نے مسلمانوں کے دلوں ... تفصیل

بماکو (نیوز ڈیسک)مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاﺅں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاکتوں میں ... تفصیل