نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

امریکا کو قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا،چین سے جنگ ہارنے کا خدشہ

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی کانگریس کے پینل نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا ہے، روس اور چین سے جنگ ہوئی تو شکست ہوسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی دفاعی حکمت عملی پر غور کرنے والی نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چین اور روس امریکی دفاع قوت کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں جبکہ امریکی فوج کی عالمی بالادستی خطرناک حد تک زوال کا شکار ہے، اس کی وجوہات دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے فیصلے اور 2011 کے بجٹ کنٹرول اقدامات ہیں۔امریکی فوج ایشیا اور یورپ میں اثرورسوخ کھو رہی ہے، فوجی طاقت کا توازن بگڑنے کی صورت میں تصادم کے خطرات بڑھ گئے،ان حالات میں کسی بڑی لڑائی کی صورت میں امریکی فوج کو بڑا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑسکتاہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی فوج کو رواں سال کا بجٹ 70 ارب ڈالر ہے یہ روس اور چین کے مشترکہ فوجی بجٹ سے بھی زیادہ ہونے کے باوجود این ڈی ایس کے طے شدہ مقاصد کے حصول کے لیے ناکافی ہے، امریکی فوج کے بجٹ میں سالانہ 3 سے 5 فیصد اضافہ کیاجائے۔

مزید خبر یں

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک )جرمنی کی جانب سے مصر کو آبدوزوں کی فروخت کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے سیاسی حریفوں کے درمیان نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم ... تفصیل

کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک)وسط مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد کے وحشیانہ حملے کے بعد جس طرح نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے اس معاملے کو ہینڈل کرنے کی کوشش ہے اس نے مسلمانوں کے دلوں ... تفصیل

بماکو (نیوز ڈیسک)مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاﺅں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاکتوں میں ... تفصیل