محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

مقتول جمال خاشقجی کی غائبانہ نمازِ جنازہ مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں ادا کردی گئی

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز ِ جنازہ مدینہ منورہ میں مسجد النبوی الشریف میں جمعہ کو نمازِ فجر کے بعد ادا کردی گئی ،

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے اعلان کے بعد مقتول کے بیٹے صلاح خاشقجی نے تین ٹویٹس جاری کی ہیں اور ان میں اپنے والد کی غائبانہ نماز جنازہ کے وقت کی اطلاع دی ۔انھوں نے کہا کہ ان کے عزیز و رشتے دار ، جاننے والے اور عام لوگ جد ہ میں ان کی رہائش گاہ پر آیندہ ہفتے کے دوران میں اظہارِ تعزیت کے لیے آسکتے ہیں،

صلاح نے ایک ٹویٹ میں سوگوار خاندان سے اظہار ِ تعزیت کے لیے آنے والی خواتین کے وقت کے اطلاع دی اور دوسری ٹویٹ میں مرد حضرات کا وقت متعیّن کیا۔انھوں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ ان کے مقتول والد کی مغفرت فرمائیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کو صبر ِ جمیل عطا فرمائیں۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل