ساہیوال ، کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، تین بچے زخمی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ایرانی صدر روحانی کے معاون برائے اقتصادی امور مستعفی

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی کے اقتصادی امور کے معاون مسعود نیلی نے اپنا استعفا پیش کر دیا ہے۔ اس بات کی تصدیق ایرانی خبر رساں ایجنسی نے کی۔ ایجنسی کے مطابق مسعود نیلی کی جگہ اب علی طیب ، مانیٹری اینڈ کریڈٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ادھر منصوبہ بندی اور تعلیم کے اعلی ادارے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صدر روحانی نے اقتصادی امور کے لیے اپنے خصوصی معاون اور اقتصادی رابطہ کاری کمیٹی کے سکریٹری مسعود نیلی کا استعفا منظور کر لیا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مسعود نیلی کا روحانی کے ایک معاون اور آرگنائزیشن آف بجٹ اینڈ پلاننگ کے سربراہ محمد باقر نوبخت اور حسن روحانی کے دفتر کے سربراہ محمود واعظی کے ساتھ تنازع چل رہا تھا۔ مسعود نیلی کا استعفا ایرانی حکومت میں نوبخت اور واعظی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی جانب ممکنہ اشارہ ہے۔

مسعود نیلی کو حسن روحانی کی حکومت کے اہم ترین ماہرین معیشت میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی میں معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ وہ ہاشمی رفسنجانی اور محمد خاتمی کی حکومتوں میں پلاننگ اینڈ بجٹنگ آرگنائزیشن کے نائب کے طور پر کام کر چکے ہیں۔مسعود کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کا کہناتھا کہ انہوں نے اپنے اقتصادی تجربے کے باوجود ایران کی اقتصادی صورت حال کی بہتری کے لیے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا۔

مزید خبر یں

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل

جنیوا (نیوزڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان معنی خیز مذاکرات کے لیے امید کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز ... تفصیل