مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

امریکی سینیٹ کی بحرین کو 30کروڑ ڈالر اسلحے کی فروخت کے حق میں منظوری

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی سینیٹ نے بحرین کو 30 کروڑ ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق تجویز کو مسترد کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رینڈ پال کی مذکورہ تجویز پر ہونے والی رائے شماری میں تجویز کے خلاف 77 اور اس کے حق میں 21 ووٹ آئے۔رینڈ پال کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ بحرین ، امریکا کا ایک اہم حلیف ہے۔ وہاں امریکا کا بحری فوجی اڈہ ہے اور واشنگٹن کو خطّے میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اس کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل بحرین کا یہ اعلان سامنے آیا کہ اس نے امریکی کمپنی بیل کے ساتھ 91.2 کروڑ ڈالر کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت بحرین مذکورہ کمپنی سے 12 عدد AH-1Z Viper ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ 2022ء میں بحرین کے حوالے کی جائے گی۔اس بات کا اعلان بحرین کی رائل ایئرفورس کے کمانڈر شیخ حمد بن عبداللہ آل خلیفہ نے بحرین انٹرنیشنل ایوی ایشن کی نمائش کے ضمن میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس حوالے سے فضائیہ کے کمانڈر نے بتایا کہ اس سمجھوتے پر دستخط بحرین کے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے کیے۔

شیخ حمد کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر عالمی سطح پر جدید ترین شمار کیا جاتے ہیں جو بحرین کی فضائیہ کے لیے ایک بڑا اور اہم اضافہ ثابت ہوں گے۔ امریکا کے بعد بحرین دنیا کا دوسرا ملک ہو گا جو یہ ہیلی کاپٹر استعمال کرے گا۔بحرین کی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی کے ساتھ دستخط کیے جانے والے سمجھوتے میں تربیت اور لوجسٹک خدمات کی فراہمی بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بحرینی فضائیہ کے پاس اس وقت کوبرا ہیلی کاپٹر ہیں اور نئے ماڈل کی جانب تبدیلی کا عمل انتہائی آسان ہو گا۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل