محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

خاشقجی کیس میں سعودی عرب کی تحقیقات ایک اہم قدم ہے ،امریکا

Mike Pompeo

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ جمال خاشقجی کے معاملے میں سعودی عرب کی تحقیقات صحیح سمت میں ایک اہم اقدام ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری بیان میں امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مملکت کی جانب سے تحقیقات میں ابتدائی طور پر الزامات کا عائد کیا جانا یہ ایک اچھا اولین قدم ہے اور صحیح سمت میں ہے۔ بیان میں سعودی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تحقیقات میں پیش رفت جاری رکھے۔

سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث پانچ افراد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ان پانچ افراد نے جمال خاشقجی کے قتل کا اعتراف کیا ۔ سعودی حکام نے ان افراد سمیت کل 21 ملزموں سے پوچھ تاچھ کی ہے اور ان میں سے 11 پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ فوجداری نظام کے تحت فی الوقت ان ملزموں کے نام ظاہر نہیں کیے جاسکتے۔

استغاثہ کے مطابق ان ملزموں نے 29 ستمبر کو سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اور پھر 2 اکتوبر کو قتل کے اس جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ ان میں سے کسی ایک نے وہاں نصب نگرانی کے کیمرے بھی ناکارہ بنا دیے تھے۔ تحقیقات کے بعد اس شخص کی شناخت ہوچکی ہے۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل