آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

حوثی شرپسند بھی داعش کے نقش قدم پر، یمن میں آثار قدیمہ تباہ و برباد

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)آثار قدیمہ کو تباہ کرنے کے حوالے سے اب تک دولت اسلامیہ دنیا بھر میں بدنام ہوئی مگر اب تاریخی اور ثقافتی جرم میں داعشی اکیلے نہیں بلکہ یمن کے ایرانی پروردہ حوثی باغی بھی ان کے نقدش قدم پرچلتے ہوئے تاریخی آثارقدیمہ کو تباہ کررہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنیوالے ایک گروپ نے یمن میں حوثی باغیوں کے ہاتھوں تاریخ کی مسماری کے شواہد جمع کئے ہیں اور ایک رپورٹ میں حوثیوں کے ہاتھوں تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ کو نقصان پہنچائے جانے کے واقعات کی تفصیلات جمع کی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے حوثی شدت پسندوں کو یمن میں آثار قدیمہ کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حوثی شدت پسندوں نے تاریخی مقامات اورآثار قدیمہ کے مراکز کو فوجی کیمپوں اور چھاؤں یوں میں تبدیل کررکھا ہے۔سٹی زن نامی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ یمن کے آثار قدیمہ کو زیادہ نقصان حوثیوں کی طرف سے انہیں فوجی اور جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے پہنچا ہے۔

تنظیم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کی تہذیب وثقافت کے دشمن حوثیوں کے ہاتھوں آثار قدیمہ کی مسماری اور ان کی تباہی روکیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حوثی باغیوں نے تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ کو سب سے زیادہ صنعاء ، عدن اور مآرب میں پہنچایا ہے۔ باغیوں نے اپنی انتقامی کارروائیوں میں بزرگ ہستیوں کے مزرات اور عبادت گاہوں کو بھی معاف نہیں کیا۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ یمن میں آثار قدیمہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوز ڈیسک)ایران نے ترکی کے ایک وزیر کے اس بیان کی تردید کر دی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے ساتھ مل کر ممنوعہ تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہا ہے اس سے قبل ترک وزیر داخلہ ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل احمد الجبیر نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گذشتہ جمعہ کو دو مساجد میں نمازیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر دفاع پیٹرک شاناھن نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوج کی تعداد میں کمی کے منصوبے پرکام جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار اپنی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کیا۔ایک بیان میں ... تفصیل