وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

عالمی علماء کونسل کی حماس رہنماء کو دہشت گرد قرار دینے، 50 لاکھ ڈالر سر کی قیمت مقرر کرنے کے امریکی فیصلے کی شدید مذمت

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی علماء کونسل نے حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کو دہشت گرد قرار دینے اور 50 لاکھ ڈالر ان کے سرکی قیمت مقرر کرنے کے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔عالمی علماء کونسل کے رکن الشیخ محمد الحسن ولد الددو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے ایک بارپھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کا خیر خواہ نہیں۔ حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدرصالح العاروری کو بلیک لسٹ کرکے امریکا نے دہشت گرد قرار دے کرصہیونیت نوازی کا دوبارہ ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس رہنما کے حوالے سے امریکا نے ایک مجرمانہ فیصلہ کرکے ایک بار پھر اپنا قبیح چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔ امریکا کھلم کھلا اسرائیل کا طرف دار ہے اور وہ مسلسل صہیونی ریاست کی طرف داری کرتے ہوئے فلسطینی قوم کی قیادت کو نشانہ بنا رہا ہے۔

علامہ الددو نے کہا کہ حماس رہنما صالح العاروری کو بلیک لسٹ کرنے کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس نہیں اس سے قبل امریکی حکومت اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے، فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کرنے اور قضیہ فلسطین کے تصفیے کی دیگرانتقامی کارروائیاں کرچکا ہے۔ممتاز عالم دین نے کہا کہ حماس کی قیادت کو دہشت گرد قرار دینے کا کوئی جواز نہیں۔ امریکا خود عالمی دہشت گرد ہے جو پوری دنیا میں انسانی خون خرابے کا مرتکب ہو رہا ہے۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل