برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

کویت میں منعقدہ کتاب میلے میں امریکی پاسپورٹ پر شرکت کرنیوالے اسرائیلی کو بے دخل کردیا گیا

کویت (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں منعقدہ ہونے والے ایک کتاب میلے میں امریکی پاسپورٹ پر شرکت کرنے والے ایک اسرائیلی کو بے دخل کر دیا گیا۔کویتی اخبار ’القبس‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک اسرائیلی شہری جس کی شناخت‘بن زیون‘ کے نام سے کی گئی ہے خفیہ طور پر کتاب میلے میں آگھسا۔

تحقیق کے بعد پتا چلا کہ میلے میں آنیوالا یہ مشکوک شخص اسرائیلی ہے۔ اس نے یہودیوں کی مذہبی علامت سمجھی جانے والی ٹوپی پہن رکھی تھی۔ بن زیون نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں خلیج تعاون کونسل کا پرچم بھی رکھا گیا ہے۔ یہودی آباد کار کا کہنا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کا پرچم ادھورا ہے اور اب اس میں اسرائیل بھی شامل ہوگا۔اخباری رپورٹس کے مطابق کویتی حکام نے اسرائیلی آباد کار کوملک سے بے دخل کردیا ہے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل