نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

اسرائیلی عدالت نے مفرور فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالو کی والدہ اور بھائی پر فرد جرم عائدکردی

طولکرم (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی عدالت نے مفرور فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالو کی والدہ اور بھائی پر فرد جرم عائدکردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اشرف نعالو پرالزام ہے کہ اس نے 7 اکتوبر کو غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں برکان یہودی کالونی میں گھس کردو یہودی آباد کاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا،اس کارروائی کے بعد اشرف نعالو مفرورہیں اور اسرائیلی فوج اسے تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔ قابض فوج نے اشرف نعالوہ کی والدہ، والد، ہمشیرہ اور ایک بھائی کو حراست میں لے رکھا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اشرف نعالو کی والدہ اور بھائی پر گزشتہ روز فرد جرم عائد کی گئی۔ قابض فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ نعالو کی والدہ اور اس کے بھائی نے اسے یہودی آباد کاروں پرحملوں سے نہیں روکا، اس لئے وہ بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل