وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

مصری خاتون کا خاشقجی سے خفیہ شادی کا دعویٰ،تصاویر بھی شیئرکردیں

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ایک مصری خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ترکی میں سعودی سفارتخانے میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی سے چند ماہ قبل امریکا میں ایک مذہبی تقریب میں شادی کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایک نا معلوم مصری خاتون نے خاشقجی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاشقجی کے ساتھ اپنے تعلقات کو ظاہر کرنے کے لئے آگے آنے والی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتی تھیں کہ ایک مسلمان بیوی ہونے کے ناطے سے مجھے پورا حق اور اپنی صحیح شناخت ملے۔

یہ سب انکشافات انہوں نے اپنا اصل نام مخفی رکھنے کی شرط پرکئے، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور ملازمت کی وجہ سے وہ اپنا نام ظاہر نہیں کر سکتیں۔انہوں نے رواں سال جون میں ہونے والی خاشقجی سے اپنی شادی کی تصویریں بھی شیئر کیں تاہم سعودی صحافی کے خاندان نے ان کی خفیہ شادی پر کسی بھی قسم کی کوئی بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

دوسری جانب خاشقجی کی ترک منگیتر نے ٹیلیفونک انٹرویو میں بتایا کہ وہ خاشقجی کے ان خاتون سے تعلقات کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔انہوں نے کہا کہ جمال نے کبھی بھی مجھ سے اس خاتون کے بارے میں ذکر نہیں کیا تھا، آخر یہ خاتون دنیاکے سامنے جمال کی شخصیت کیوں خراب کرنا چاہتی ہے، وہ کیا چاہتی ہے،مجھے شک ہے کہ یہ خاشقجی کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل