کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

لیبیامیں اجتماعی قبر دریافت ،سابق فوجیوں کی ہاتھ پاؤں بندھی 22 لاشیں برآمد

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک)لیبیا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ہلال احمر نے درنہ شہر میں ایک اجتماعی قبر سے 22 افراد کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ لاشیں لیبیا کے سابق فوجیوں کی بتائی جاتی ہیں جنہیں 2011ء کے داعش کے جنگجوؤں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق ہلال احمر کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اجتماعی قبرسے نکالی گئی 22 لاشوں کو ڈائریکٹر سیکیورٹی اور پراسیکیوٹر جنرل کی موجودگی میں تحقیقات کے لیے پوسٹ مارٹم کے مراکزکو بھیج دیا گیا ۔یہ تمام لاشیں لیبیا کے سابق فوجیوں کی ہیں اور ان میں سے زیادہ ترکا تعلق ترھونہ شہر سے ہے۔ انہیں داعش کے جنگجوؤں نے 2011ء کو درنہ کے جنوب میں ایک کیمپ سے اغواء کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں ماری گئیں اور انتہائی بے دردری کے ساتھ قتل کرکے اجتماعی قبر میں ڈال دیا گیا تھا۔

خدشہ ہے کہ بعض افراد کو زحمی حالت میں درگور کردیا گیا تھا۔لیبیا کے ہلال احمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر مقتول لیبی فوجیوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ یہ تمام افراد معمر قذافی بریگیڈ سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے ہاتھ اور پاؤں زنجیروں میں جکڑے گئے ہیں۔ہلال احمر کے مطابق لیبیا میں داعش کے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں نے مختلف شہروں میں قتل عام کا اعتراف کیا ہے اور ان کی نشاندہی پر ملک کے مختلف شہروں میں اجتماعی قبروں کا پتا چلایا جا رہا ہے۔

مزید خبر یں

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل

دمشق(نیوزڈیسک) شمالی شام کے منبج شہر میں خود کش حملے میںپانچ امریکی فوجیوں سمیت20افراد ہلاک ہوگئے ، شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،ادھرامریکی نائب صدر کی خاتون ترجمان الیسا فرح نے کہا ہے کہ شام میں دو امریکی فوجیوں کی ... تفصیل