وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

حوثیوں کے میزائل حملوں کے خلاف سلامتی کونسل میں برطانیہ کی مذمتی قرارداد

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ نے یمن میں حکومت کا تختہ الٹنے والے ایران نوازحوثی باغیوں کے میزائل حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے۔یہ قرارداد جلد ہی سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔ قرارداد میں حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے لیے تیار کردہ مسودے میں یمن کی خود مختاری اور آزادی کا احترام کرنے کو کہا گیا اور اقوام متحدہ کی یمن کے لیے امن مساعی کو آگے بڑھانے کی حمایت کی گئی ہے۔

قرارداد میں یمن کی جنگ میں متحارب فریقین پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔مسودہ قرارداد میں حوثیوں کے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور ان کی قومی سلامتی کونقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔قرارداد میں یمن کی بندرگاہوں کو کھولنے بالخصوص الحدیدہ بندرگاہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینے اور 29 نومبر کو اسٹاک ہوم میں یمن کے حوالے سے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کرنے پر زور دیا گیا۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل