برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

کابینہ کے بحران کا سامنا،اسرائیلی وزیراعظم کادورہ آسٹریا ملتوی

تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے آسٹریا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

ان کے دورے کی منسوخی کی وجہ وزیردفاع ایویگڈور لیبر مین کے غزہ کی نئی جنگ بندی کے بعد استعفیٰ دینا خیال کی گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے لیے لیبر مین کی انتہائی قدامت پسند سیاسی جماعت اسرائیل بیت نو پارٹی کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اسرائیل بیت نو پارٹی کی پارلیمنٹ میں پانچ نشستیں ہیں۔ ایک قدامت پسند پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ نے وزارت دفاع کا منصب مانگ لیا ہے اور نہ ملنے پر حکومت سے علیحدہ ہونے کو کہا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے 120 رکنی ایوان میں نیتن یاہو کو 61 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ نیتن یاہو کی اتحادی جماعتوں نے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل