وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

لنکن پارلیمنٹ میں دوسرے روز بھی ارکان گتھم گتھا،،مرچی پاؤڈراچھال دیئے

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک)سری لنکا میں پیدا ہونے والے آئینی بحران کے نتیجے میں ملک کی پارلیمنٹ میں دوسرے روز بھی اراکین نے اپنے مخالفین پر چلی پاوڈر اور مکوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں ایوان میدان جنگ بنا رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کیرو جے سوریا کو ان کی پارٹی کے مخالفین نے ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا، تاہم ایک گھنٹے بعد غیر مسلح پیرا ملٹری فورس کے عہدیداروں اور افسران نے انہیں اسمبلی کے اندر پہنچایا۔پیرا ملٹری فورس کے عہدیداروں نے اسپیکر کیرو جے سوریا کو گھیرے میں لے کر ایوان کا اعتماد کھونے والے وزیر اعظم راجا پکسے کے حامیوں سے تحفظ فراہم کیا، کیونکہ وہ اسپیکر پر کتابیں اور اسٹیشنری اچھال رہے تھے۔راجا پکسے کے حامی اراکین نے فرنیچر کو توڑ کر پیرا ملٹری فورسز کے عہدیداروں پر بھی حملہ کیا، جبکہ پولیس اور مخالف اراکین پر چلی پاؤڈر بھی پھینک دی۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل