کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

سی این این کے صحافی کو وائٹ ہاؤس کا پاس جاری کرنے کاعدالتی حکم

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کی عدالت نے نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اس کے وائٹ ہاؤس کے نمائندے جم اکوسٹا کو پریس پاس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے لیے سی این این کے سینئر نمائندے جم اکوسٹا کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے ان کا پریس پاس منسوخ کردیا تھا۔سی این این نے امریکی صدر کے اس اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی جج ٹموتھی کیلی نے مقدمے کا باقاعدہ فیصلہ تو نہیں سنایا لیکن سی این این کی درخواست پر جم اکوسٹا کو وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت دیتے ہوئے پریس پاس جاری کرنے کا حکم دیا۔جج نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اس مقدمے میں مجموعی طور پر سی این این اور اکوسٹا ہی کامیاب رہیں گے۔وفاقی عدالت کے جج نے واضح کیا کہ انہوں نے امریکی قانون کی پہلی ترمیم کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ نہیں سنایا اور اگر وائٹ ہاؤس طے شدہ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے پریس پاس کو منسوخ کرتا ہے تو وہ ایسا کرنے کا مجاز ہے۔جج ٹموتھی کیلی نے اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز کی جانب سے اکوسٹا پر لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سی این این کے صحافی نے وائٹ ہاؤس کی خاتون انٹرن کو غیر مناسب انداز میں ہاتھ لگایا۔عدالت کے باہر سی این این کے صحافی نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے اپنے صحافی دوستوں کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب کام پر واپس چلتے ہیں۔

مزید خبر یں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں32باغی ہلاک ہوگئے ،عرب فوج کی جانب سے بمباری ... تفصیل

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل