مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

حوثی ملیشیا کا یمنی مذاکراتی ٹیم کے رکن وزیر کے ملکیتی مکانوں پر دھاوا، لوٹ مار

صنعا ء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی شیعہ باغیوں نے ملک کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے وزیر زراعت اور آب پاشی عثمان مجلی کے ملکیتی مکانوں پر حملے کیے ۔عثمان مجلی یمنی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے بھی رکن ہیں اور انھوں نے اب تک اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے تمام ادوار میں شرکت کی ہے۔

انھوں نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حوثی ملیشیا کے مسلح عناصر نے صنعاء میں ان کے مکانوں پر دھاوا بولا ہے اور وہاں سے سامان لوٹ کر لے گئے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن کے مکانوں پر یہ حملہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ایک واضح پیغام ہے اور وہ یہ کہ ایران نواز ملیشیا بحران کا سیاسی حل نہیں چاہتی اور اس کو ملک میں قیام امن میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ۔عثمان مجلی کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کو اس وقت مختلف محاذوں پر پے درپے شکست کا سامنا ہے اور وہ ہسٹریا کا شکار ہوچکے ہیں۔

انھوں نے الحدیدہ شہر میں عام شہریوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے اور صنعاء میں اپنے مخالفین کے گھروں پر حملے کررہے ہیں۔دریں اثناء اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں عالمی ایلچی مارٹن گریفتھس نے بتایا کہ یمن کی قانونی حکومت اور حوثی ملیشیا نے بحران کے سیاسی حل کے عزم کی تجدید کی ہے اور انھوں نے سویڈن میں مجوزہ مذاکرات میں شرکت کی پختہ یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید خبر یں

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل

ریاض(نیوزڈیسک)یمن میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے پانچ ماہرین ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے بتایا ہے کہ ان کا تعلق جنوبی افریقا اور بعض یورپی ممالک سے تھا اور وہ ... تفصیل