کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

یمنی فوج کے حملے، صعدہ اورباقم میں عراقی بم سازسمیت 31جنگجوہلاک

Yemen army operation.jpg

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نواز حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر صعدہ میں ایک کارروائی کے دوران عراقی نڑاد ایک بم ساز کو ہلاک کردیا۔ کارروائی میں 21حوثی باغی بھی مارے گئے۔ادھر باقم کے محاذ پر 10 حوثی ہلاک ہوگئے۔ ان میں ان کا ایک اہم فیلڈ کمانڈر بھی شامل ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے ڈائریکٹرانٹیلی جنس کرنل انس منصر نے ایک بیان میں بتایا کہ باقم کے محاذ پر لڑائی کے دوران حوثی جنگجوؤں کے ساتھ ان کا ایک عراقی اسلحہ کا ماہر بھی مارا گیا۔ مقتول عراقی بم سازایران کی جانب سے مقرر کردہ مشن پر یمن میں حوثیوں کی بارودی مواد کی تیاری میں ان کی معاونت کررہا تھا۔یمنی فوج کی آفیشل ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق باقم کے محاذ پر 10 حوثی ہلاک ہوگئے۔ ان میں ان کا ایک اہم فیلڈ کمانڈر بھی شامل ہے۔مقتول حوثی جنگجو کی شناخت محمد الباری الاخفش کے نام سے کی گئی ہے۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں تعز گورنری میں سرکاری فوج نے مقبنہ اور جبل حبشی کے علاقوں سے حوثیوں کو نکال باہر کرنے کے بعد سرکاری فوج نے ان کا کنٹرول سنبھال لیا۔

مزید خبر یں

بگوٹا(نیوزڈیسک )جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ایک کار بم حملے میں 21 ہلاک جب کہ  درجنو ں زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ملکی پولیس کے ایک ٹریننگ سینٹر پر کیا گیا۔بم دھماکے کے باعث پولیس اکیڈمی اور اس کے ارد گرد کی عمارات ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمن پارلیمان نے بریگزٹ بل منظور کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بل یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے متعلق ہے۔ بنڈس ٹاگ میں منظور کیے گئے اس بل میں مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد اسی ... تفصیل

بیروت (نیوزڈیسک)لبنانی انٹیلی جنس حکام نے ایک مشتبہ اسرائیلی فو جی کو حراست میں لے لیا جو دو روزقبل سرحد پار کرکے لبنان کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی شہری کو جنوبی لبنان کے صور شہر سے حراست میں لیا ... تفصیل