سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

وادی گولان پر اسرائیل کا تسلط باطل ،فوری فوج نکال لے، اقوام متحدہ

united nations

تل ابیب /نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ نے ایک بار پھر وادی گولان پر اسرائیلی ریاست کے قبضے کو باطل اور ناجائز قرار دیتے ہوئے وہاں سے اپنی فوج نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے پہلی بار مقبوضہ وادی گولان کے حوالے سے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے اس علاقے پر اسرائیلی قبضے کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی مخالفت کی ہے۔

امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کی گئی قرارداد کی مخالفت پر اسرائیل نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امریکی موقف کو سراہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں شام کے وادی گولان کے 1200 مربع کلو میٹر علاقے پرقبضہ کرلیا تھا۔ سنہ 1981ء کو اسرائیل نے وادی گولان کو صہیونی ریاست میں ضم کردیا۔ عالمی سطح پریہ متنازع علاقہ ہے اور اس پر اسرائیل کے قبضے کو غیرقانونی قرار دیا جا چکا ہے۔گذشتہ روز اقوام متحدہ کے اجلاس میں وادی گولان پر اسرائیلی قبضے کے خلاف ایک قرارداد پیش کی گئی۔ اس پر رائے شماری کے دوران امریکا نے سخت مخالفت کی اور کہا کہ ایسی کسی بھی قرارداد کے پیش کیے جانے کا کوئی فائدہ نہیں۔تاہم اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی قرار داد میں اسرائیلی قبضے کو باطل قرار دیاگیا۔ گذشتہ جمعرات کو اقوام متحدہ میں امریکی ایلچی نکی ہیلی نے کہا تھا کہ وہ شام کے وادی گولان پر اسرائیلی قبضے کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے خلاف ووٹ دیں گے۔

امریکا کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرلی گئی۔ قرارداد کی حمایت میں 151 ڈالے گئے جب کہ 14 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔امریکا کی جانب سے وادی گولان پر موقف تبدیل کرنے پر اسرائیل نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی حکومت کا موقف قابل تحسین ہے۔اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے وادی گولان کے حوالے سے تحریک حد درجہ اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی گولان بشارالاسد کو دینا ایران کو دینے کے مترادف ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل