سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

ترکی کی شمالی شام میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)ترکی نے ایک بار پھرشمالی شام میں امریکا کے وفادار جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ خطے میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجووں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کے آپریشنل کنٹرول روم نے عندیہ دیا کہ وہ خطے میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجووں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ضرورت پڑنے پر ترکی شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ادھر شام میں انسانی حقوق کیلیے کام کرنے والے ادارے آبزر ویٹری نے کہا کہ اسدی فوج نے تلول الصفا نامی علاقے کوداعش کے جنگوؤں سے آزاد کرالیا ہے۔ یہ علاقہ دمشق مضافات مین السویداء گورنری میں واقع ہے۔آبزرویٹری کے مطابق داعش کے جنگجووں کے وہاں سے انخلاء کے بعد شامی فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ وہاں پر داعش کے جنگجوؤں کی تعداد 700 بتائی جاتی ہے۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل