کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

شام کے شہردیرالزورمیں امریکی بمباری سے 36داعشی جنگجوؤں سمیت 43افراد ہلاک

لندن/واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)شام کے مشرقی علاقے میں امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد کے فضائی حملوں میں 36داعشی جنگجوؤں سمیت 43 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں واقع ایک گاؤں ابو حسن پر بمباری کی جس سے داعشی ارکان کے خاندانوں کے 36افراد مارے گئے ، ان میں 17بچے تھے۔رصدگاہ کے مطابق باقی سات مقتولین کی شناخت نہیں کی گئی کہ آیا وہ داعش کے ارکان تھے یا عام شہری تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں قائم شام کے حقوق پر نظر رکھنے والی شامی آبزرویٹری نے ایک بیان میں کہاکہ اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں واقع ایک گاؤں ابو حسن پر بمباری کی جس سے داعشی ارکان کے خاندانوں کے 36افراد مارے گئے ، ان میں 17بچے تھے۔رصدگاہ کے مطابق باقی سات مقتولین کی شناخت نہیں کی گئی کہ آیا وہ داعش کے ارکان تھے یا عام شہری تھے۔امریکی اتحاد کی حمایت یافتہ کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف) ابو حسن اور اس کے نواحی علاقوں سے داعش کے بچے کھچے جنگجوؤں کو نکال باہر کرنے کے لیے جنگ آزما ہیں۔

شامی رصدگاہ کے سربراہ رامی عبدالرحمان کا کہناتھا کہ ستمبر میں ایس ڈی ایف کے داعش کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد سے اتحادیوں کے فضائی حملوں میں ایک دن میں یہ سب سے زیادہ نقصان ہے۔تاہم امریکی اتحاد کا کہنا تھا کہ وہ شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے اور اس کے ترجمان شان ریان نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں کی ہلاکتوں سے بچاؤ کے لیے جائز فوجی اہداف کو ٹھیک ٹھیک ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایک بیان میں عالمی اتحادی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا کہ دیر الزور میں اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے ایسی کوئی بمباری نہیں کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے۔عالمی فوج کی طرف سے اس واقعے پر فوری رد عمل جاری نہیں کیا گیا تاہم کہا گیا کہ ہم کسی بھی فضائی حملے سے قبل عام شہریوں کے جانی نقصان سے بچنے کی پوری کوشش کرتے ہیں اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بناتے ہیں۔

مزید خبر یں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عن قریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ... تفصیل

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل