نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

سعودی سفیر کا جمال خاشقجی کو فون،دورہ ترکی کی دعوت دی،امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں سعودی سفیر شہزاد ہ خالد بن سلمان نے مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کو دورہ ترکی کی دعوت دی تھی تاہم امریکامیں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہاہے کہ امریکی اخبار نے اْن کے اور جمال خاشقجی کے حوالے سے جو کچھ ذکر کیا ہے وہ درست نہیں ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق شہزادہ خالد نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے ساتھ آخری مرتبہ اْن کا رابطہ ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے 26 اکتوبر 2017ء کو ہوا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ میری خاشجقی کے ساتھ فون پر قطعا بات نہیں ہوئی اور نہ میں نے انہیں ترکی جانے کی تجویز پیش کی۔سعودی سفیر کے مطابق اگر یہ دعوے درست ہیں تو میں اس بات کا متمنی ہوں کہ امریکی حکومت اس حوالے سے اْس کے پاس جو کچھ ہے وہ سامنے لے کر آئے۔دوسری جانب سعودی سفارت خانے کی ترجمان نے امریکی اخبار کے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ افسوس کی بات ہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے ہمارا مکمل جواب شائع نہیں کیا۔

یہ ایک خطرناک الزام ہے اور اسے نامعلوم ذرائع کے لیے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ترجمان کے مطابق سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کی جمال خاشقجی کے ساتھ ٹیلیفون پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اس حوالے سے موبائل فون کی کالز کا ڈیٹا چیک کیا جا سکتا ہے تا کہ حقیقت سامنے آ جائے۔ اس سلسلے میں ترکی کے حکام سے بھی درخواست کی جانی چاہیے۔ یہ کام جنرل پراسیکیوٹر کئی بار کر چکے ہیں تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل