کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

روس کاادلب میں اپوزیشن کو شدت پسندوں سے علیحدہ کرنے میں ناکامی کا اعتراف

ماسکو/ادلب/تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)رواں سال 17 ستمبر کو روس کے شہر سوچی میں ماسکو اور انقرہ کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت شام کے صوبے ادلب میں بشار حکومت اور اپوزیشن کی آمادگی سے ہتھیاروں سے خالی علاقے کا قیام عمل میں آنا تھا۔تاہم اب ایسا لگ رہا ہے کہ روس کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے بالخصوص اس اعلان کے بعد کہ وہ ادلب میں اعتدال پسند اپوزیشن کو شدت پسندوں سے علیحدہ کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک بشار حکومت کی درخواست پر ادلب اور حلب کے شمال مغربی علاقے میں اپنی امن فوج بھیجے گا جو وہاں قیام کریں گی۔

مسلح شامی اپوزیشن کے ایک عسکری ذمّے دار نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایران کا یہ موقف سوچی معاہدے سے فرار اختیار کرنے کا ایک بے ہودہ حیلہ ہے۔ تاہم ہم اس وقت لڑائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہماری فورسز محاذوں پر پوری طرح مستعد ہیں۔اس سلسلے میں نیشنل لبریشن فرنٹ کے کیپٹن ناجی مصطفی نے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ شامی حکومت کے عہدے داران اور حلیفوں کی زبانی سامنے آنے والے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ عارضی ہے۔ اس کا مطلب ہوا کہ وہ معاہدے کی پاسداری نہیں کریں گے۔ انہوں نے جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی اور ہمارے بعض ٹھکانوں پر بم باری کی جس کا ہم نے پھر جواب دیا۔

مزید خبر یں

برلن(نیوزڈیسک)جرمن پارلیمان نے بریگزٹ بل منظور کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بل یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے متعلق ہے۔ بنڈس ٹاگ میں منظور کیے گئے اس بل میں مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد اسی ... تفصیل

بیروت (نیوزڈیسک)لبنانی انٹیلی جنس حکام نے ایک مشتبہ اسرائیلی فو جی کو حراست میں لے لیا جو دو روزقبل سرحد پار کرکے لبنان کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی شہری کو جنوبی لبنان کے صور شہر سے حراست میں لیا ... تفصیل

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عن قریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ... تفصیل