محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

کابینہ کی تشکیل میں مشکلات درپیش،عراقی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا عندیہ

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے حکومتی تشکیل کی تکمیل بالخصوص بقیہ وزارتی قلم دانوں کے حوالے سے درپیش مشکلات کے نتیجے میں اپنے منصب سے مستعفی ہو جانے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد پارلیمنٹ کے سیاسی بلاکوں کو دشوار صورت حال کا سامنا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی کابینہ کے حالیہ چودہ وزراء میں سے کسی بھی ایک اور وزیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور ہونے کی صورت میں حکومت ختم ہو جائے گا۔اس کے نتیجے میں صدر برہم صالح کو وزارت عظمی کے لیے کسی دوسری شخصیت کو نامزد کرنا ہو گا جس سے عراق کا سیاسی منظرنامہ پیچیدہ ہو جائے گا۔عادل عبدالمہدی پارلیمانی بلاکوں پر دباؤ کا کارڈ استعمال کر رہے ہیں جو غالبا آخری حربہ ہے۔ عراقی وزیراعظم کے لیے خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ وہ مقررہ عرصے کے دوران حکومتی تشکیل مکمل نہیں کر سکیں گے۔

عادل عبدالمہدی اس سے قبل دو مرتبہ اعلی منصبوں سے مستعفہ ہو چکے ہیں۔ ایک مرتبہ وہ ملک کے نائب صدر تھے جب کہ دوسری مرتبہ بطور وزیر تیل وہ اپنے عہدے سے سبک دوش ہو گئے تھے۔ لہذا اس بنیاد پر پارلیمانی بلاکوں کو عراقی وزیراعظم کے حالیہ عندیے کا پورا اعتبار ہو گا۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل