وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ عالمی ثقافتی فورم میں شریک سعودی وفد کا خیرمقدم

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روسی صدر ولادی میرپوتین نے سینٹ پیٹرز برگ میں منعقدہ بین الاقوامی کلچرل فورم میں شریک سعودی وفد کا بہ نفس نفیس خیر مقدم کیا ہے۔وفد کی قیادت سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان کررہے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق شہزادہ بدر نے روسی صدر کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹویٹر پر جاری کی اور لکھا کہ ہم نے روس میں اپنے دوستوں کی سینٹ پیٹرز برگ میں بین الاقوامی کلچرل فورم میں شرکت کے لیے دعوت قبول کی تھی۔ یہ ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے اور روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کا ایک اچھا موقع تھا۔انھوں نے ٹویٹر پر اس فورم کی دوسری تصاویر بھی جاری کی ہیں،ان میں ان کی اطالوی وزیر ثقافت البرٹو بونیسولی سے ملاقات کی تصویر بھی شامل ہے۔ انھوں نے اس موقع پر ان سے اٹلی اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی تعلقات بڑھانے کے لیے مشترکہ تعاون پر بھی بات چیت کی ہے۔

اطالوی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاست میں کلچر ابلاغ کا ایک ذریعہ ہے۔حتیٰ کہ جب سنگین عالمی بحران پیدا ہوجاتے ہیں تو کلچر ہی کے ذریعے دو یا زیادہ ممالک کے درمیان ایک دوسرے سے پیغام رسانی کی جاسکتی ہے۔بعض اوقات بنیادی اقدار کو مضبوط بنانے کے لیے بھی کمیونٹیوں اور سیاست دانوں کے درمیان ابلاغ ہوتا ہے۔سینٹ پیٹرز برگ فورم کا یہ ساتواں ایڈیشن ہے اور اس میں چودہ پویلین قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں میوزیم ، سرکس ، تھیٹرز ، سینما ، لٹریچر ، سیاحت ، لوک ورثہ اور دوسرے پویلین شامل ہیں۔ فورم کا افتتاح جمعرات کو روس کے نائب وزیر اعظم برائے کھیل ، ثقافت اور ثقافتی ترقی اولگا گولوڈیٹس اور روس کے وزیر ثقافت ولادی میر میڈنسکی نے کیا تھا۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل